سندھ کے نجی سکولوں کیلئے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے نجی سکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار دے دیے گئے، نجی اسکولوں میں فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوشرز کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے نجی سکولوں کو فائر سیفٹی پروٹوکول پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سکولوں میں ایمرجنسی راستے اور سیڑھیاں ہر وقت کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی سکولوں میں سالانہ کم از کم دو مرتبہ فائر ڈرل لازمی قرار دی گئی ہے، سکولوں میں فائر ایویکیویشن پلان اور فلور میپس نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، خصوصی بچوں اور دیگر کمزور طلبہ کے محفوظ انخلا کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے نجی سکولوں میں ایمرجنسی کی صورت میں اسمبلی پوائنٹ مقرر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، فائر سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

سکولوں میں بجلی کے نظام، لیبارٹریز اور کچن کی باقاعدہ جانچ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں کلیئرنس ملنے تک سکول میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...