حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی پرائم منسٹر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سائرہ افضل تارڑ، جمال شاہ کاکڑ، حفیظ الرحمان دریشک کی ملاقات ہوئی، سابق ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی، خرم دستگیر اور سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی نے بھی ملاقات کی۔
حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے شرکت کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان، کے پی، جنوبی پنجاب اور چھوٹے شہروں کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل کورسز کروانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تکنیکی کورسز میں شامل نوجوانوں کو دورانِ تربیت ماہانہ وظائف فراہم کیے جائیں گے۔
حمزہ شہباز نے ٹیکنیکل کورسز کی مکمل سرپرستی کا عزم کیا، تربیت کے بعد مارکیٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments