میرواہ کینال میں موٹرسائیکل رکشہ گر گیا، 3 بھائیوں سمیت 4 بچے لاپتہ

خیرپور: (دنیا نیوز) کوٹ ڈیجی میں موٹرسائیکل رکشہ میرواہ کینال میں بے قابو ہو کر گر گیا، حادثے میں رکشہ میں سوار 3 سگے بھائیوں سمیت 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق ڈوبنے والے بچوں کی عمریں تقریباً 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے بچوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، اطلاع کے باوجود ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...