اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات

لندن: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانیہ کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...