پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت ہوئی۔

بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آرتھر یوئن سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس، ڈیجیٹل بانڈز اور سیٹلمنٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہانگ کانگ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان نے ورچوئل اثاثہ شعبے کے لیے ریگولیٹری بنیادیں قائم کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلا مقصد ریگولیٹری فریم ورک کو معاشی نتائج میں تبدیل کرنا ہے، پاکستان کا مقصد معتبر کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا اور حقیقی مالیاتی استعمال کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس اور ریگولیٹری ٹیکنالوجی میں عملی پیش رفت پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان سرکاری سکیورٹیز، صکوک اور دیگر حقیقی مالیاتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے ہانگ کانگ ماڈل سے سیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ کے سیکرٹری برائے فنانشل سروسز و ٹریژری کرسٹوفر ہوئی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی تبادلوں اور مالیاتی شعبے میں عملی اشتراک پر گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت نے ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کے رکن ڈنکن چیو سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ٹیکنالوجی اور جدت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فن ٹیک، ویب تھری، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی میں تعاون کے امکانات بھی زیر غور آئے۔

بلال بن ثاقب نے عالمی مالیاتی مراکز کے ساتھ محفوظ، شفاف اور مربوط ورچوئل اثاثہ ایکو سسٹم بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...