کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان
پشاور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا میں شعبۂ انصاف کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں عدالتی انفراسٹرکچر، عوامی سہولیات اور انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کے پی کے شعبۂ انصاف کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ مختص کیے جانے کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں شعبۂ انصاف کے لیے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بجٹ مختص کرنا عدالتی انفراسٹرکچر مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، صوبے بھر میں عوامی سہولیات اور انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
اجلاس میں عدالتی کمپلیکسز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، خیبر پختونخوا میں ای لائبریریوں کے قیام سے متعلق پیش رفت بھی زیر غور آئی۔
.jpg)
خواتین کے لیے سہولت مراکز اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے مقررہ اہداف کے مقابلے میں حاصل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے عدالتی انفراسٹرکچر، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری میں ٹھوس بہتری لانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے ججز سمیت اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments