پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں زمینوں کی خرید و فروخت میں مسائل کا معاملہ زیر بحث آیا، پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان میں اعلان کیا کہ گرین سرٹیفکیٹ میں مسائل سامنے آنے پر اسے چھ ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔
اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں فرد نکالنے کیلئے ہو رہی ہے، زمینوں کی خریدو فروخت کے لیے گرین سرٹیفکیٹ کے بجائے پٹواری کا نظام بہتر تھا۔
رانا آفتاب احمد نے کہا کہ زمینوں کی خریدو فروخت میں ریکارڈ پر معاملہ ون ونڈو نہیں ہے۔
راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ زمینوں کے لین دین کے معاملہ پر اتنے زیادہ مسائل ہیں کہ دو ایکڑ کی زمین میں کئی کئی لوگوں کے نام شامل ہیں۔
امجد علی جاوید نے کہا کہ ایس ایم بی آر سے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ گرین سرٹیفکیٹ سے مسائل سامنے آئیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گرین سرٹیفکیٹ اسمبلی سے پاس ہوا تو اسے معطل کرنے کا اختیار بھی اسمبلی کے پاس ہونا چاہیے، اگر گرین سرٹیفکیٹ کو چھ ماہ کیلئے معطل ہوا تو پھر کس قانون کے تحت ہوا یہ ہی تو جاننا ہے۔
راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ ابھی تک 2020 سے 2026 تک کا لینڈ ریکارڈز کمپیوٹرائزڈ ہی نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments