پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر کردی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج، بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
— PTA (@PTAofficialpk) August 27, 2026
علاوہ ازیں اگر بیلنس کی میعاد ختم ہوجائے تو کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت سم کے قابل استعمال رہنے کے دوران ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خود کار طور پر بحال ہو جائے گا اور قابل استعمال ہوگا۔
پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ، منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں جدت کے فروغ کے ضمن میں پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments