پنجاب اورخیبرپختونخوا میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی،الرٹ جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا، جس کے پیش نظر آج سے 5 ستمبر تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بارشیں متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاء الدین میں بھی ابرِ رحمت برسنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments