راولپنڈی میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ٹارگٹ کلر ہلاک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گیا۔

ذرائع  کے مطابق سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ٹارگٹ کلر عدنان طادق عرف نومی عرف نکہ بدمعاش مارا گیا، ہلاک ملزم جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 34 سنگین ترین وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بینک کیش وین لوٹنے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ سی سی ڈی ٹیم نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوسری جانب مقابلے کے دوران عدنان طادق عرف نومی عرف نکہ بدمعاش ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے جرائم اور اس کے خلاف درج مقدمات کی مزید تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...