کراچی: ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) سچل غازی گوٹھ میں ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسٹورنٹ مالک جاوید اقبال کے مطابق 6 مسلح ملزمان لوٹ مار کی نیت سے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 14 سے 15 افراد سے موبائل فونز اور کاؤنٹر سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے گئے، جس کے نتیجے میں ان کا بھائی شہباز جاں بحق، جبکہ دوسرا بھائی گلزار اور ریسٹورنٹ کا ورکر اللہ دتہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ مددگار 15 پر اطلاع دینے کے باوجود پولیس تقریباً 45 منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی، ریسٹورنٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق مقتول شہباز کا آبائی تعلق پنجاب کے ضلع لودھراں سے تھا اور اس کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی، سچل کے علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی جاری ہے، رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...