وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

بشکیک: (دنیا نیوز) بشکیک میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایس سی او کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں وزرائے خارجہ نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...