ہنگو میں ہسپتال کی تعمیر کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو میں ہسپتال کی تعمیر کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے ٹل میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چھپری وزیران میں بی ایچ یو ہسپتال منصوبے کی جگہ پر تنازع تھا۔

ڈی پی او کے مطابق دونوں گروپ چاہتے تھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...