مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، پی سی بی کے فیصلے پر ناراضی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، ذرائع کے مطابق مصباح الحق پی سی بی کے رویے پر سخت نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کے معاملے پر مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بغیر انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق بورڈ کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

مصباح الحق کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کی وجوہات میں پی سی بی کی جانب سےکھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت نہ کرنا بھی شامل ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...