ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آج مددِ مقابل ہونگی

دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز اور تھائی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ دبئی سٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم گروپ اے میں شامل ہے، جہاں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 5 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ گروپ کا تیسرا میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔

گروپ اے کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے تھائی لینڈ کے خلاف 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے لڑکوں کے خلاف بھی میچز کھیلے جس سے کافی اچھی پریکٹس ہوئی ہے۔

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی اسکواڈ فاطمہ ثناء کی قیادت میں عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ساتھ بنگلادیش، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 ستمبر کو ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...