’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا

مری: (ویب ڈیسک) مری کی یوسی مسیاڑی گاوں گوہڑہ میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔

ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ یو سی مسیاڑی گاؤں گوہڑہ میں والدہ نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینکا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی ہے جبکہ والدین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ماں نے کہا کہ اس کے پہلے ہی سے 6 بچے ہیں، وہ مزید بچے نہیں پال سکتی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...