یوم دفاع و شہدا: پاک فوج کے جوانوں کا ملکی سلامتی و بقا کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دفاع وطن، بقائے وطن اور ملکی دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار ہے، یوم دفاع و شہدا کے موقع پر افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور بقا کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کیا ہے۔

افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ہر جوان وطن کا محافظ ہے اور ہم اس کی بقا و سلامتی کے امین ہیں، ہم اس سرزمین کی سرحدوں کے امین ہیں اور اس کے حال اور مستقبل کے خیرخواہ ہیں۔

فوجی افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی دشمن سامنے آیا تو پاک افواج نے سینہ سپر ہو کر پاکستان کی حفاظت کو مقدم رکھا، وطن سے عشق میں پاک فوج نے ہر ذمہ داری نبھائی اور پاکستانی ہونے پر ہمیشہ دل سے فخر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج اور عوام اس دھرتی کے خوابوں اور قوم کی امیدوں کو متحد ہو کر آگے بڑھائیں گے، یوم دفاع کے موقع پر وطن کے محافظوں نے محنت اور اتحاد سے پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...