یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

راولپنڈی: (دنیا نیوز) 6 ستمبر یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا، مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور شہدا کے اہلخانہ کو بھی خراجِ تحسین اور اظہارِ تشکر کیا گیا۔

بیان کے مطابق 6 ستمبر قومی اتحاد، جرات اور عزم کی لازوال علامت ہے، 1965ء کی جنگ میں پاکستانی قوم مادرِ وطن کے دفاع کیلئے متحد ہو کر کھڑی ہوئی، شہدائے پاکستان فرض، غیرت اور قربانی کی اعلیٰ ترین اقدار کے امین ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ میدانِ جنگ، فضاؤں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے عظیم قربانیاں دیں، ہمارے شہدا کے اہلِ خانہ عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کی دائمی علامت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...