پی سی بی کی کھلاڑیوں کے ڈسپلن سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انکوائری شروع

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور رویے سے متعلق سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس پر باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق معاملے کا جائزہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت لیا جا رہا ہے اور انکوائری میں تمام متعلقہ افراد کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے، پی سی بی غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پر اس وقت مزید تبصرہ نہیں کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری ہورہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے موبائل فون رکھے جانے کی بھی انکوائری کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں اور متعدد کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا اور کوچز کو بھی ٹیم سے ریلیز کردیا تھا۔

بورڈ کے مطابق اس مرحلے پر معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ حلقوں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف پی سی بی کے بیانات پر انحصار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...