حادثے کا شکار شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک پر لگا دی گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت بحال
بہاولپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں حادثے کے باعث متاثر ہونے والی مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں دوبارہ ٹریک پر لگا دی گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ ٹریک کو کلیئر کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹریک کلیئر ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے اور ریلوے کا نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کی بریک بوگی تبدیل کی جائے گی، نئی بریک بوگی لگانے کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا جائے گا۔
مزید برآں حکام نے مزید بتایا کہ کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments