سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین پر کسی بھی بہانے سے ہونے والے حملے برداشت نہیں کریں گے۔
برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ خلیج عرب میں پائیدار امن و سلامتی صرف ریاستوں کی خودمختاری کے احترام سے ہی ممکن ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث محاذ آرائی کا دائرہ وسیع ہورہا ہے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی سے تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں استحکام صرف علاقائی معاملہ نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ خطہ عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments