ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

بڈاپسٹ: (دنیا نیوز) ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

جیولن تھرو مقابلے کے دوران ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 74.42 میٹر کی تھرو کی، جبکہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 79.66 میٹر رہی۔

ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں بھی 79.66 میٹر کی تھرو کی، جو رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو تھی، تاہم یہ کارکردگی انہیں میڈل کی دوڑ میں برقرار رکھنے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکی۔

ارشد ندیم کی جانب سے تیسری کوشش میں سیزن کی بہترین تھرو کرنے کے باوجود وہ عالمی چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...