مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ ہے، مجھے پنجاب کے لوگوں سے خطرہ نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے لاہور میں دو موریہ پل پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں کہا پنجاب میرا اور میں پنجابیوں کا ہوں، مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے مسترد کیا، وزیر اعلیٰ جعلی ووٹوں سے اقتدار پر بیٹھی ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میلاد کی تیاری کرنے والے اشتیاق احمد کو شہید کیا، مجھے پنجاب پولیس سے سکیورٹی نہیں چاہئے۔
سہیل آفریدی جاں بحق کارکن اشتیاق احمد کے گھر گئے، اہلخانہ سے تعزیت کی، وزیراعلیٰ کے پی کی آمد سے پہلے پولیس چمڑا منڈی پہنچی، قریبی دکانیں بند کرا دی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس پر عمل کرایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments