ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کو تکنیکی اور معاشی مدد دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی رجیم کے سہولت کاروں پر کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکا نے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت روسی وی ٹی بی بینک پر پابندیاں عائد کر دیں۔
سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ روسی بینک نے ایران کو معاشی پابندیوں سے بچانے اور مالی مدد کی ہے، تہران کو مالی معاونت دینے والےعناصر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ان تمام افراد، اداروں کو ہدف اور مفلوج کرنا جاری رکھے گا، جوایرانی رجیم کو مادی اور تکنیکی یا مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
سکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اقدام کا مقصد تہران، ماسکو کے درمیان مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنا تھا، ایران سے بین الاقوامی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments