پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1841 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1841 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس 1841 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 71 ہزار 36 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 399 پوائنٹس رہی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے مالیت کے 57 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 571 کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا، جن میں سے 351 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...