ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز
ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا پرچم قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور اسکواش پلیئر نور زمان اٹھائیں گے۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا پرچم اٹھانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا موقع ملا جس پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کی خدمت کروں اور مزید محنت جاری رکھوں۔
ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کل جاپان میں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments