صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کر دی

کراچی: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کر دی۔

سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور بیٹی سے 30 سال تک علیحدگی کی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب بیٹی ڈیڑھ سال کی تھی تو اسے چھین لیا گیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق ہوتے ہی سسرال والوں نے بیٹی ان سے چھین لی، انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی لیکن انہیں کبھی بچی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

صباحت بخاری نے بتایا کہ سسرال والے گھر تبدیل کر کے کہیں اور چلے گئے اور وہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈ نہ سکیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے سابقہ شوہر نے بیٹی کو یہ بتایا تھا کہ میرا انتقال ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 30 سال بعد جب سابقہ شوہر کا انتقال ہوگیا تو خاندان والوں نے لڑکی کو ان کے بارے میں بتایا، اس کے بعد بیٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے رابطہ کیا، بالآخر وہ اب انہیں مل گئی ہے اور اس کی شادی ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...