لوڈشیڈنگ کے دوران موبائل سروسز کی بلا تعطل فراہمی، ٹیلی کام ٹاورز کی چیکنگ کا آغاز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے ٹیلی کام ٹاورز پر بجلی کے متبادل انتظامات کی چیکنگ کا آغاز کر دیا، لوڈشیڈنگ کے دوران موبائل فون سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات ضروری قرار دے دیئے گئے۔
پی ٹی اے کے مطابق ٹیمیں مختلف شہروں کے شہری و دیہی علاقوں میں ٹاورز کا معائنہ کر رہی ہیں، بیٹریوں، جنریٹرز اور سولر سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، ایبٹ آباد، پشاور سمیت مختلف زونز میں چیکنگ جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سگنلز اور سروسز کی دستیابی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مقامی نمائندے بھی پی ٹی اے ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ مقامات کی نشاندہی کر رہے ہیں، بجلی بند ہونے پر کمزور موبائل سگنلز یا سروس کی عدم دستیابی والے علاقوں کی نشاندہی جاری ہے۔
پی ٹی اے چیئرمین نے زونل دفاتر کو ٹیلی کام ٹاورز کا جائزہ باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو بلا تعطل ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل بجلی نظام کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments