ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کرلی
ٹوکیو: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی کے مقابلے میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی.
پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول اسکور کیے، جبکہ قومی ٹیم کے تینوں گول دوسرے کوارٹر میں کیے گئے۔
اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلے نمبر پر ہے۔
پاکستان نے ایونٹ میں اس سے قبل تھائی لینڈ کو 9-0 اور ازبکستان کو 5-1 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ منتظمین اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے فارورڈ رانا وحید اشرف کو چین کے خلاف میچ کے لیے ایک میچ کی معطلی کی سزا دی تھی۔
ذرائع کے مطابق رانا وحید اشرف کی ہاکی اسٹک ازبکستان کے کھلاڑی کے سر پر لگی تھی، جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا۔ اہم فارورڈ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان نے چین کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments