لاڑکانہ: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 15 سالہ لڑکی جاں بحق

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں نیو گڈ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے، جاں بحق 15 سالہ لڑکی کی شناخت صدف بگھیو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، ملزمان کی شناخت ہوچکی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...