کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں میں جھگڑا، ایک ہلاک، دوسرا شدید زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کا جھگڑا ہوگیا۔

دو قیدیوں کے درمیان لڑائی کے باعث ایک قیدی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جھگڑے میں زخمی ہونے والے 42 سالہ اشرف ولد برکت کو علاج کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسکے موت کی تصدیق کر دی۔

اشرف 302 کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا، زخمی قیدی فلک شیر منشیات کے مقدمے میں جیل میں بند تھا، دونوں ملزم کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، دونوں کا شدید جھگڑا ہوا ہے، فلک شیر کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے قیدی کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...