سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب پر حوثی حملے مسلسل جاری ہیں جہاں نجران شہر میں داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثی ملیشیا کے حملے سے سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم اس میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق خمیس مشیط کی جانب حوثیوں کے میزائل حملے کی کو شش ناکام بنا دی گئی، جنوبی شہر خمیس مشیط کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی تباہ کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments