نوواک جوکووچ نے کیریئر کا 102واں ٹائٹل جیت لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے چین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔

بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔

39 سالہ جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 (3-7) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ کے آغاز میں ڈی میناؤر نے ایک گیم جیتی۔

اس کے بعد بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔

اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

ان سے زیادہ ٹائٹلز صرف جمی کونرز (109) اور راجر فیڈرر (103) نے جیتے ہیں، چین اوپن میں ان کی یہ 34ویں مسلسل فتح اور ساتویں ٹرافی ہے۔

جوکووچ نے کہا کہ رواں سال جسمانی اور صحت کے مسائل کے باعث ان کے لیے کافی مشکل رہا تاہم بیجنگ میں کامیابی نے ثابت کیا کہ وہ اب بھی عالمی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

اس فتح کے بعد وہ دوبارہ عالمی ٹاپ 10 میں شامل ہوجائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...