وزیر پٹرولیم سعودی عرب روانہ، توانائی ضروریات پر بات چیت متوقع

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک ورلڈ پٹرولیم کانگریس میں شرکت کریں گے، سعودی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

علی پرویز ملک پاکستان کی پٹرولیم ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی بات چیت کریں گے، سعودی حکام کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردیوں میں پاکستان کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...