فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع
ریاض: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، گورنر ریاض نے ایئرپورٹ پر فرانسیسی صدر کا استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حوثی حملوں میں اضافے کے بعد ایمانوئل میکرون سعودی عرب پہنچنے والے پہلے مغربی سربراہِ مملکت ہیں، فرانسیسی صدر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس میں مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں ایمانوئل میکرون نے خلیجی ممالک کا دورہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments