پاکستان میں ناکامی سے انگلینڈ بہت کچھ سیکھے گا: ہیڈ کوچ برینڈن میکلم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ون ڈے سہ فریقی سیریز میں ناکامی کے باوجود مستقبل کے لیے مثبت امیدیں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اس دورے سے بہت کچھ سیکھے گی۔

برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا مقصد آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں مضبوط ٹیم کے طور پر حصہ لینا ہے، جس کے لیے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔

میکلم نے کہا کہ ٹیم جائزہ لے گی کہ سیریز میں کیا اچھا کیا اور کن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں مسلسل بہتر ہونے کی کوشش کرنی ہے اور یقین ہے کہ ان تجربات سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کپتان ہیری بروک کی قیادت اور حکمت عملی کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کو سنبھالنے کے لیے بہترین فیصلے کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کھیلی گئی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو ابتدائی تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا، تاہم انگلش ٹیم نے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

انگلش ٹیم اب نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گا، جو 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...