سابق امریکی سپیکر نینسی پلوسی کی مائیک راجرز کی حمایت پر ہیلی سٹیونز پر شدید تنقید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیلی سٹیونز کو مشی گن کے سینیٹ انتخابات میں ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پلوسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہیلی سٹیونز نے مائیک راجرز کی حمایت کرکے مشی گن کے خاندانوں کے صحت، آزادی اور مستقبل کے مفادات سے غداری کی ہے۔

انہوں نے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید کی کامیابی کی حمایت بھی کی، پلوسی نے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں اسرائیل کے بطور یہودی ریاست وجود کے حق کو مسترد کرنے والے ڈیموکریٹس کے مؤقف کو بھی غلط قرار دیا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پارٹی کے اندر اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پالیسی پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...