ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کا اغوا، گورنر خیبرپختونخوا کا اظہارِ تشویش
ٹانک: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغوی ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو ورکرز کا اغوا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مغوی پولیو ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments