ایران کی معاونت کا الزام: امریکا کی بھارت اور ترکیہ کی کمپنیوں، متعدد افراد پر نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کی معاونت کے الزام میں بھارت اور ترکیہ سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور متعدد افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ کارروائی ایران کو تیل کی فروخت کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے سے روکنے کی مہم کا حصہ ہے۔
امریکی حکام نے بھارت سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار شرما، ان کی اہلیہ جسپریت پریتی شاہد اور ان کے کاروباری نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد اور 9 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
یہ نیٹ ورک ایرانی تیل لے جانے والے پابندیوں کی زد میں آنے والے بحری جہازوں کو جعلی قومی پرچم، رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹس فراہم کرتا تھا، جس سے وہ بین الاقوامی پابندیوں سے بچ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے تھے۔
امریکا نے ترکیہ کی کمپنی فوگو گراؤنڈ سروسز پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں، اس کمپنی پر الزام ہے کہ وہ ایران کی پابندیوں کا شکار فضائی کمپنیوں کو زمینی اور دیگر خدمات فراہم کر رہی تھی۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کی حمایت کرنے والوں کے خلاف زمینی، سمندری اور فضائی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments