وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول کھونے کی روایت پرانی نکلی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول کھونے کی روایت پرانی نکلی۔
1950ء سے 2026ء تک 4 بار صدور کی پارٹیوں نے کانگریس کا کنٹرول کھویا، امریکی صدر کے مواخذے کیلئے ایوان نمائندگان میں سادہ جبکہ سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار، مواخذے کی کارروائی ایوان نمائندگان سے شروع ہوتی ہے۔
ایوان نمائندگان میں صدر کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات پر مواخذے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے، منظوری کے بعد معاملہ سینیٹ میں بھیجا جاتا ہے، صدر کو دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔
سینیٹرز الزامات اور شواہد کا جائزہ لیتے ہیں، صدر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سینیٹ کی دو تہائی اکثریت یعنی 67 ووٹ ضروری ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments