وزیراعلیٰ پنجاب کا ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی پر اظہار تشکر
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک اورحلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی سے اسد حنیف کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے اعتماد اور محبت کا مظہر ہے، گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا عکاس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments