نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: آسٹریلوی سٹار بیٹر مارنوس لبوشین ڈراپ

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سٹار بیٹر مارنوس لبوشین کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے مارنوس لبوشین کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر کرنے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ مارنوس لبوشین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زیرِ غور نہیں ہوں گے۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ مارنوس لبوشین کو اپنی فارم بہتر بنانے کے لیے وقت اور موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ مارنوس لبوشین 2023ء کی ایشیز سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بنا سکے۔

آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...