پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز)پاکستان اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے  مطابق اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، تاہم پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی افغان طالبان حکومت کو دعوت نہ دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 2026-27 کے لیے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت کر رہا ہے، اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں خطے میں اقتصادی روابط مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...