ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کم از کم 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی بحریہ کے مطابق آئل ٹینکروں اور ان کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزشتہ چند روز کے دوران متعدد تجارتی جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments