اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی ایشیائی امور کے لیے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ رابن ریفیل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...