پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے چھٹی حج کانفرنس اینڈ ایکسپو 2026 کی اختتامی تقریب میں پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نواز دیا۔

اعزاز سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبداللہ فتح المشاط اور دیگر اعلیٰ حکام نے پیش کیا۔ پاکستان حج مشن کی نمائندگی کرتے ہوئے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل حج محمد عارف اسلم راؤ نے اعزاز وصول کیا۔

چھٹی حج کانفرنس اینڈ ایکسپو 2026 کی اختتامی تقریب میں دنیا بھر کے 150 ممالک کے وفود نے شرکت کی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں پاکستانی وفد بھی کانفرنس میں شریک ہوا۔

وفد میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری حج سید عبدالوحید شاہ، ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر حج عزیز اللہ خان شامل تھے۔

پاکستان ان چار ممالک میں شامل تھا جن کے حج مشن سربراہان کو سٹیج پر مدعو کرکے خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا، دیگر تین ممالک میں ترکی، ملائیشیا اور عراق شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...