ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور جاری مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
آئی جی سندھ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے بچوں سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کی خوبی ہے کہ وہ پورے پاکستان کو متحد کرتے ہیں، وہ آرٹس کونسل کراچی کے کام کے مداح ہیں۔
.jpg)
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ خوشی ہے کہ دنیا بھر کے فنکار کراچی میں موجود ہیں، آنے والے غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی ایک گلدستہ بن گیا ہے جہاں ہر ثقافت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں تین سال ملازمت کی، بلوچستان کے نوجوانوں سے مل کر خوشی ہوئی۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments