عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طعنے نہ دیں، عطا تارڑ ہمت کریں اور واضح کہیں کہ پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

شہرِ قائد سے جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کسی سیاسی جماعت یا ادارے پر تنقید نہیں کی بلکہ تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے اور متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کا مقصد کسی کو قصوروار ٹھہرانا نہیں تھا، وہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں اور مسائل کا حل نکالیں، ہم وفاقی حکومت کی کسی ناکامی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 26ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتی ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر اگر عدالت فیصلہ دے گی کہ نشستیں پاکستان تحریک انصاف کی ہیں تو پیپلزپارٹی اِسے واپس کر دے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...