لیاقت پور میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال
لیاقت پور:(دنیا نیوز) پنجاب کی تحصیل لیاقت پور کے علاقے فیروزہ میں مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث معطل ہونے والا ریلوے اپ ٹریک 14 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث انجن سمیت پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے نتیجے میں اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی تک اپ لائن پر آنے والی ٹرینوں کو فیروزہ کے مقام پر ڈاؤن ٹریک سے گزارا جا رہا تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ مرمتی اور بحالی کے کام کے بعد 14 گھنٹے کی بندش کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments