لاہور میں اشتہاری ملزمہ کا پولیس پارٹی پر اینٹوں سے حملہ، سب انسپکٹر زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں اشتہاری ملزمہ نے پولیس پارٹی پر اینٹوں سے حملہ کر دیا جس کے باعث سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران پولیس پارٹی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس ایچ او ویمن ریس کورس نے لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی تو ضرر کے مقدمے میں مطلوب ملزمہ نے پولیس اہلکاروں پر اینٹوں سے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں پٹرولنگ گاڑی پر موجود سب انسپکٹر طارق کے چہرے پر چوٹیں آئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف کارِ سرکار میں مزاحمت کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کا میڈیکولیگل معائنہ جاری ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...